0
Saturday 7 Mar 2020 03:01

پی ایس پی کا مقصد ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ اور پاکستانیت کو فروغ دینا ہے، مصطفیٰ کمال

پی ایس پی کا مقصد ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ اور پاکستانیت کو فروغ دینا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کا مقصد ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ، امن و محبت اور پاکستانیت کو فروغ دینا ہے کیونکہ پی ایس پی امن پسند جماعت ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے پی ایس پی کے تحت خواتین کے کامیاب جلسے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور وزیراعظم سے لے کر ایک کونسلر کی تک عوامی نمائندے موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی عوام اپنے بچوں کو گٹر ملا پانی پلانے پر مجبور ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی سیاست نہیں عبادت کر رہی ہے کیونکہ ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت کرکہ اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ جب تک مسائل کی بنیاد پر سیاست اور عوام کی جانب سے احتساب نہیں ہوگا تب تک عوامی مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آج موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے آج عوام پی ایس پی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 848863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش