QR CodeQR Code

 اگر یہ حکومت مستقل رہی تو معاشی طور پر پاکستان دوبارہ کھڑا نہ ہو سکے گا، لیاقت بلوچ 

7 Mar 2020 03:03

عبدالحکیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی قبل از وقت انتخابات کی خواہشمند ہے تاکہ ایسی حکومت کا وجود عمل میں آسکے جس پر اسٹیبلشنمٹ کی چھاپ نہ ہو، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر قبل از وقت انتخابات کے لیے تحریک چلانی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے، آئی ایم ایف اور سود کے قرضہ نے پاکستان کی معیشت کو مزید ڈبو کر رکھ دیا ہے، عبدالحکیم میں نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر یہ حکومت مستقل رہی تو معاشی طور پر پاکستان دوبارہ کھڑا نہ ہو سکے گا، جماعت اسلامی قبل از وقت انتخابات کی خواہشمند ہے تاکہ ایسی حکومت کا وجود عمل میں آسکے جس پر اسٹیبلشنمٹ کی چھاپ نہ ہو، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر قبل از وقت انتخابات کے لیے تحریک چلانی چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا نظام تعلیم قرآن اور اسلام کی تعلیمات سے کوسوں دور ہے، قرآن کو چھوڑ کر سوشل میڈیا کو اس طرح آزاد چھوڑ دینے سے معاشرے کے بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سکول سے قرآن حفظ کرنے والے بچوں کو تحائف اور شیلڈز دی۔
 


خبر کا کوڈ: 848864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848864/اگر-یہ-حکومت-مستقل-رہی-معاشی-طور-پر-پاکستان-دوبارہ-کھڑا-نہ-ہو-سکے-گا-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org