QR CodeQR Code

ہمارا سب سے بڑا کام ختم نبوت کو آئین کا حصہ بنانا ہے، راجہ فاروق

7 Mar 2020 11:30

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری ہندوتوا کے نظریہ کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں، ہندوستان سات دہائیاں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان نے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ نریندر مودی ہے، کشمیری ہندوتوا کے نظریہ کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں، ہندوستان سات دہائیاں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا۔ آزادکشمیر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے بلاتخصیص کام کیا۔ آزادکشمیر آج مالیاتی طور پر خود کفیل ہے، کشمیری عوام آخری دم تک قابض ہندوستانی افواج کا مقابلہ کریں گے۔ ہمارا سب سے بڑا کام ختم نبوت کو آئین کا حصہ بنانا ہے۔ تین سال میں آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے کاموں کا جال بچھایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 33 کلومیٹر پختہ آزاد پتن راولاکوٹ روڈ کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع اور بٹے نی راہ میں بی ایچ یو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان، وزیر تعمیرات عامہ چودھری محمد عزیز، وزیر جنگلات میر اکبر خان، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی، ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حاجی سردار منشا خان و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 848900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848900/ہمارا-سب-سے-بڑا-کام-ختم-نبوت-کو-آئین-کا-حصہ-بنانا-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org