0
Saturday 7 Mar 2020 17:53

مغربی کلچر کی پاکستانی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں، علامہ شاہ عبدالحق قادری

مغربی کلچر کی پاکستانی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے، بیہودہ نعروں کے ساتھ عورت مارچ پر تشویش ہے، غیور مسلمان دینی و شرعی اقدار و قوانین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ کراچی میں جماعت اہلسنّت کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ آئین پاکستان میں خواتین کے طے شدہ تمام حقوق انہیں ملنے چاہئیں، بیہودہ اور حیا سوز نعروں کے ساتھ عورت مارچ کے نام پر بے راہ روی و بدتہذیبی کے مظاہرے پاکستان کے اسلامی معاشرے کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نظریاتی جنگ ہے، جس کا مقصد اسلامی معاشرے کی خواتین کو مغربی تہذیب و کلچر کا دلدادہ بنانا ہے، اس مارچ کی پس پردہ قوتیں مذہب و آئین پاکستان کو ہدف تنقید بنا کر ملک میں فساد پھیلانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسم اور روح رب العزت نے تخلیق کیں، مرضی بھی رب کی ہی چلے گی، مغربی کلچر، فحاشی، عریانیت، بے حیائی، جیسی خرافات کی پاکستان کے اسلامی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 848998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش