QR CodeQR Code

خواتین کو تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ کرنا چاہئے، شرمیلا فاروقی

7 Mar 2020 18:46

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے کہا کہ خواتین کو کسی مقام پر آنے کیلئے بہت کوشش کرنی پڑتی ہے، عورت جدوجہد کے ذریعے ہی اس مقام تک پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ خواتین مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے، تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کو مارچ کرنا چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ خواتین کو کسی مقام پر آنے کیلئے بہت کوشش کرنی پڑتی ہے، عورت جدوجہد کے ذریعے ہی اس مقام تک پہنچی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کیلئے پروگرام شروع کر رہی ہے، تو سراہتے ہیں، تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے مارچ ہونا چاہئے، خواتین کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رابطوں کا سو فیصد فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہوگا، (ن) لیگ ایم کیو ایم کو اپنے قریب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن قریب ہیں، سیاست میں جوڑ توڑ چلتا رہتا ہے، ایم کیو ایم کے پاس ہمیشہ سے اتنی سیٹیں ہوتی ہیں کہ وہ بارگین کرلیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 849003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849003/خواتین-کو-تہذیب-کے-دائرے-میں-رہتے-ہوئے-مارچ-کرنا-چاہئے-شرمیلا-فاروقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org