0
Saturday 7 Mar 2020 19:15

 بلاول بھٹو، سیاست دانوں اور نام و نہاد این جی اوز کو مغرب زدہ خواتین کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، غزل غازی 

 بلاول بھٹو، سیاست دانوں اور نام و نہاد این جی اوز کو مغرب زدہ خواتین کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، غزل غازی 
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ شعبہ خواتین کی ڈویژنل صدر غزل غازی نے مغرب زدہ خواتین کی جانب سے میرا جسم میر ے لئے کے نعرے کو مسترد کردیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر معاشرے کو بگاڑنے والی خواتین اسلامی ملک پاکستان میں شرم و حیا کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں، کم از کم نوجوان نسل کو تباہ نہ کریں، کیونکہ عورت کا زیور حیاہے، شادی سے پہلے عورت ماں باپ اور شادی کے بعد اپنے شوہر اور سب سے پہلے اللہ تعالی کے احکامات کی پابند ہے۔ 8مارچ کو مغرب زدہ خواتین اپنا ڈارمہ بند کریں، جبکہ اسلامی بہنیں 8 مارچ کو جو بھی ایونٹ کریں گی ہم ان میں شرکت کریں گی۔ غزل غازی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو، دیگر سیاست دانوں اور نام و نہاد این جی اوز کو مغرب زدہ خواتین کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 849007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش