QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے کتنی محبت اپنے دل میں رکھتے ہیں، گورنر سندھ

7 Mar 2020 22:33

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کے بینر لگانے آجاتے ہیں، وزیر اعظم ان پراجیکٹس کو روک بھی سکتے تھے، جہاں پیسے لگ چکے ہیں، وہاں منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، اگر شکریہ نواز شریف کا بینر لگانا ہے تو تباہ حال معیشت پر لگائیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہیئے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لئے کتنی محبت اپنے دل میں رکھتے ہیں، اگر شکریہ نواز شریف کا بینر لگانا ہے تو تباہ حال معیشت پر لگائیں۔ کراچی پیکج کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے سلسلہ میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ الحمد اللہ دو سڑکوں اور تین فلائی اوورز کا افتتاح کررہے ہیں، ان کا سنگ بنیاد میئر کراچی کے ساتھ مل کر رکھا تھا، کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ارب کے منصوبے تھے، جو لوگ تنقید کرتے تھے کہ کراچی پر کوئی توجہ نہیں، آج آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہیئے کہ خان صاحب کراچی کے لئے کتنی محبت اپنے دل میں رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج نو فلائیٹ کینسل ہوئیں، وزیر اعظم کو ٹریول ایڈوائیزری نہیں ملی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈھائی ارب کے منصوبے شفاف طریقے سے مکمل کئے گئے، آڈٹ کیا جارہا ہے اور کسی للو نائی سے آڈٹ نہیں کروا رہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کے بینر لگانے آجاتے ہیں، وزیر اعظم ان پراجیکٹس کو روک بھی سکتے تھے، جہاں پیسے لگ چکے ہیں، وہاں منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، اگر شکریہ نواز شریف کا بینر لگانا ہے تو تباہ حال معیشت پر لگائیں، ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں پر لگائیں۔


خبر کا کوڈ: 849041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849041/وزیراعظم-عمران-خان-کراچی-کے-لئے-کتنی-محبت-اپنے-دل-میں-رکھتے-ہیں-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org