1
Saturday 7 Mar 2020 23:45

کرونا وائرس کا خوف، امریکی صدر نے "امراض کے کنٹرول کے قومی مرکز" کا دورہ منسوخ کر دیا

کرونا وائرس کا خوف، امریکی صدر نے "امراض کے کنٹرول کے قومی مرکز" کا دورہ منسوخ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لینے والے جدید کرونا وائرس کے خوف سے "امراض کے کنٹرول کے قومی مرکز" (CDC) کا اپنا طے شدہ دور منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی جریدے "انڈیپینڈینٹ" نے لکھا ہے کہ امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس طے شدہ دورے کی منسوخی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں چاہتے کہ وہ عوامی فلاح کی خاطر امریکیوں کی صحت کا خیال رکھنے والے "امراض کے کنٹرول کے قومی مرکز" کی پالیسیوں میں مداخلت کریں۔

امریکی نائب صدر اور کرونا کو کنٹرول کرنے کی کمیٹی کے چیئرمین مائیک پینس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شہر ایٹلانٹا میں واقع اس مرکز کو کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے دیئے جانے والے 8 بلین ڈالرز کے بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دستخط کر دیں گے جبکہ امریکی صدر کی طرف سے آج اس مرکز کا دورہ بھی طے تھا جہاں انہیں کرونا وائرس کے مقابلے کے مختلف پروگرامز پر بریفنگ دی جانا تھی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے اندر تیزی سے پھیلتے کرونا نے نہ صرف عوام بلکہ پینٹاگون سمیت تمام اہم حکومتی اداروں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش