QR CodeQR Code

کرونا وائرس سے متاثرہ یحییٰ جعفری کو اسپتال سے چھٹی مل گئی

8 Mar 2020 02:54

ترجمان محکمہ سندھ کا کہنا ہے کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کراچی کے دیگر دو مریضوں کی طبیعت میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے دیگر دو مریضوں کو بھی اگلے چند روز میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے پہلے مریض یحییٰ جعفری کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ نوجوان 11 روز تک آغا خان اسپتال میں زیرِعلاج رہا، علاج اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد اسے صحت مند قرار دیا گیا اور چھٹی دے دی گئی۔ ترجمان محکمہ سندھ کا کہنا ہے کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کراچی کے دیگر دو مریضوں کی طبیعت میں بھی بہتری آ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے دیگر دو مریضوں کو بھی اگلے چند روز میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صحت یاب ہونے والا مریض ایران کے شہر قم سے وطن واپس آیا تھا جس کے بعد 26 فروری کو اس میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شخص کے ہم سفر 28 افراد اور اس کے اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے جن میں وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ 6 کیسز میں سے 3 کا تعلق کراچی سے تھا، بقیہ مریض گلگت بلتستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ سبھی متاثرہ افراد ایران کا سفر کرچکے تھے۔


خبر کا کوڈ: 849076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849076/کرونا-وائرس-سے-متاثرہ-یحیی-جعفری-کو-اسپتال-چھٹی-مل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org