QR CodeQR Code

قبائلی ثقافت امن، محبت اور خلوص کا گہوارہ ہے، شوکت یوسفزئی

8 Mar 2020 11:11

خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع اپنی ایک تاریخ اور ثقافت رکھتی ہیں، قبائلی ضلع میں ثقافتی مرکز بنائے جائیں گے، فنکار برادری کا خطے کی ثقافت زندہ رکھنے میں اہم کردار رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ قبائلی ثقافت امن، محبت اور خلوص کا گہوارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے تقافتی وفود اندرون و بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اپنی ایک تاریخ اور ثقافت رکھتی ہیں، قبائلی ثقافت امن، محبت اور خلوص کا گہوارہ ہے، قبائلی اضلاع میں ثقافتی پروگراموں کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ثقافت کا مزید کہنا تھا کہ ہر قبائلی ضلع میں ثقافتی مرکز بنائے جائیں گے، فنکار برادری کا خطے کی ثقافت زندہ رکھنے میں اہم کردار رہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ثقافت اور پاکستانیت کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے ایسی ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کے اصل تشخص کو اُجاگر کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے فلم انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے ایسی ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 849117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849117/قبائلی-ثقافت-امن-محبت-اور-خلوص-کا-گہوارہ-ہے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org