0
Sunday 8 Mar 2020 12:20

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ خلاف شریعت ہے، فضل رحیم اشرفی

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ خلاف شریعت ہے، فضل رحیم اشرفی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے لاہور کے علاقے گجومتہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بے حیائی اور فحاشی کو پسند نہیں فرماتے، میرا جسم میرا مرضی کا نعرہ قرآن و حدیث اور اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ کی روشنی میں بہت ہی غلط اور خلاف شریعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ ہماری بہنیں، بیٹیاں اور مائیں اس قسم کے کسی بھی احتجاجی مارچ میں شریک نہ ہوں، ہمارا جسم اور جان و مال اللہ کی ملکیت اور امانت ہے۔
 
حافظ فضل الرحیم اشرفی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں واضع طور پر اللہ تعالی نے فرمایا کہ بے شک ہم نے ایمان والوں کی جان اور مال کو جنت کے بدلے میں خرید لیا ہے، لہذا ہمارے جسم اور جان ومال اللہ کی امانت ہیں، ہم اس پر اپنی مرضی نہیں کر سکتے، ہمیں اللہ اور اس کے رسول ؐ کے حکم کے تابع اپنی زندگیاں گزارنی چاہیں۔ انہوں نے کہا اسلام اور کلمہ کے نام پر لاکھوں مسلمانوں کی جان ومال اور عزتوں کی قربانی دے کر حاصل کیے گئے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں میرا جسم میری مرضی جیسے نعروں کی کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 849124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش