0
Sunday 8 Mar 2020 12:23

خیبر پختونخوا کی 8 سرکاری جامعات کیلئے وائس چانسلر زتعینات

خیبر پختونخوا کی 8 سرکاری جامعات کیلئے وائس چانسلر زتعینات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 سرکاری جامعات کیلئے مستقل بنیادوں پر وائس چانسلروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے یونیورسٹیز ایکٹ 2012ء کے سیکشن 12 کے سب سیکشن ایکٹ کے تحت گذشتہ روز وائس چانسلروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ ان وائس چانسلروں کی تعیناتی 3 سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔ اس ضمن میں جاری الگ الگ اعلامیوں کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کو ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہٰی بابر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان یونیورسٹی آف لکی مروت، پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کو ویمن یونیورسٹی صوابی، پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی خوشحال خان خٹک کرک، پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد اور پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش