0
Sunday 8 Mar 2020 12:53

عورت مارچ درحقیقت باحیا خواتین کے حقوق پر کاری ضرب ہے، ثروت اعجاز قادری

عورت مارچ درحقیقت باحیا خواتین کے حقوق پر کاری ضرب ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام حقوق نسواں کا مکمل محافظ دین ہے، مٹھی بھر مغرب زدہ خواتین معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے کے درپے ہیں، عورت مارچ درحقیقت باحیا خواتین کے حقوق سلب کرنے اور ان کی پردہ داری پر کاری ضرب ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آقا کریمﷺ کا نظام ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا، دین اسلام مساوات کا حکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ مستقبل، محبت رواداری، بھائی چارگی اور امن کیلئے مغرب کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی طرف سے فحاشی اور اخلاقیات کے خلاف پلے کارڈ پر پابندی ہے، حکومت کو عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے قائل نہیں، قانون کے دائرے میں رہ کر بے حیائی پھیلانے والوں کو روکنا ہر محب وطن پاکستانی کا اسلامی، آئینی اور اخلاقی فرض ہے۔
خبر کا کوڈ : 849133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش