QR CodeQR Code

لاہور پولیس نے ریلیوں کو مثالی سکیورٹی دی ہے، ڈی آئی جی آپریشن

8 Mar 2020 15:17

ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ تمام ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، پولیس افسران اور اہلکاروں نے انتہائی ذمہ داری کیساتھ فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں ہونیوالے مارچ اور ریلیوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر سعید، ایس ایس پی آپریشن محمد نوید اور ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے مارچ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی سول لائن اور دیگر پولیس افسران بھی ڈی آئی جی کے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر سعید کا کہنا تھا کہ تمام ریلیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، پولیس افسران اور اہلکاروں نے انتہائی ذمہ داری کیساتھ فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اینٹی رائٹ فورس کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے ریلیوں کو مثالی سکیورٹی دی ہے، لاہور پولیس ایک ذمہ دار فورس ہے۔


خبر کا کوڈ: 849150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849150/لاہور-پولیس-نے-ریلیوں-کو-مثالی-سکیورٹی-دی-ہے-ڈی-ا-ئی-جی-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org