0
Sunday 8 Mar 2020 15:18

کورونا سے 102 ملک متاثر

کورونا سے 102 ملک متاثر
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس اب تک 102 ملکوں میں پھیل چکا ہے، جہاں اموات کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ چین میں مزید 44 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس وائرس سے مزید 27 افراد ہلاک ہوئے ہین اور اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 695 ہو گئی ہے، گزشتہ روز ایک ہزار 661 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کیا گیا۔ اب تک چین میں کورونا وائرس کے 57 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 20 ہزار 533 افراد اب بھی چین کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

چین سے باہر جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جہاں ان کیسز کی تعداد 7 ہزار 134 ہو گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے مزید 2 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔  کورونا وائرس کے جاپان میں 47، ملائیشیا میں 10، پرو میں 5، ویت نام میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پیراگوئے میں پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مکاؤ نے جرمنی، فرانس، اسپین اور جاپان سے آنے والوں کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5 ہزار 883 اور ہلاکتیں 233 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ افراد کی آبادی پر مشتمل علاقے کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ قرنطینہ کا دورانیہ اپریل کے اوائل تک جاری رہے گا۔ لمبارڈی سمیت شمالی اور مشرقی اٹلی کے 11 صوبوں کو حکومتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں ملکی اقتصادیات کے اہم مراکز میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی آئیں گے۔ لمبارڈی میں داخلے اور انخلاء پر پابندی ہو گی، تمام میوزیم، ثقافتی مراکز، سینما، تھیٹر اور کلب بند کر دیئے جائیں گے۔ شادی کی تقریبات اور کھیلوں کے ایونٹ معطل رہیں گے، تمام اسکول اور یونیورسٹیاں 3 اپریل تک بند رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 849151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش