QR CodeQR Code

ہمارے حکمران طالبان سے سیکھیں، جو صرف اللہ پر توکل کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

8 Mar 2020 18:16

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر نے کہا کہ اتحاد ناگزیر ہے، ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغان عوام کو سلام ہے کہ اس نے برطانیہ اور روس کے بعد تیسری سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے حکمران طالبان سے سیکھیں، جو صرف اللہ پر توکل کرتے ہیں، جبکہ ہماری حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے بھی متعصب عالمی اداروں کے مدد کی انتظار میں بیٹھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں جامعتہ الاخوان کے 20ویں سالانہ ختم بخاری شریف کے تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ابتر معیشت، غربت اور سود کی لعنت ملک کے بڑے مسائل ہیں، دوسری طرف ریاست مدینہ کے امیر المومنین قادیانیت نوازی میں مصروف اور بار بار عقیدہ ختم نبوت پر ضرب لگائی جا رہی ہے، حج فارم سے عقیدہ ختم نبوت کو حج فارم سے ختم کیا گیا ہے، جس پر قوم کو تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ہی قرآن و سنت کا نظام فوری طور پر نافذ کر دیا جاتا، تو آج یہ دنیا کی مثالی ریاست ثابت ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اتحاد ناگزیر ہے، ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بگڑا ہوا اشرافیہ کا ایک طبقہ مغرب کا آلہ کار بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849173/ہمارے-حکمران-طالبان-سے-سیکھیں-جو-صرف-اللہ-پر-توکل-کرتے-ہیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org