0
Monday 9 Mar 2020 02:11

ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، مولانا غضنفر نقوی سیکرٹری جنرل منتخب

ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، مولانا غضنفر نقوی سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس کوٹلی امام حسین (ع) میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی اور مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران مولانا سید غضنفر نقوی کو آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، ہم اپنے ان شہداء کو نہ بھولے ہیں، اور نہ ہی کبھی بھولیں گے۔ سید عدیل زیدی نے اس موقع پر کہا کہ دشمن کی نظر دنیا بھر میں ابھرتے ہوئے مکتب اہلبیت (ع) پر ہے، امریکہ اور اس کے حواری شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کے مظلومین میں امید اور بیداری کی ایک نئی روح پھونکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 849208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش