QR CodeQR Code

ایران، کرونا وائرس سے مزید 49 اموات، 2 ہزار سے زائد صحتیاب

8 Mar 2020 23:00

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے اتوار کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2134 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد 6566 تک جا پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 2000 سے زائد افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے اتوار کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2134 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی کل تعداد 6566 تک جا پہنچی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک اس کے نتیجے میں 194 افراد ہم سے بچھڑ چکے ہیں۔ دسمبر دوہزار انیس میں شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تک دنیا کے 103 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک 107811 سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 60924 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3661 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونہ پڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849209/ایران-کرونا-وائرس-سے-مزید-49-اموات-2-ہزار-زائد-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org