0
Sunday 8 Mar 2020 23:55

میرا جسم میری مرضی خواتین کے استحصال کا نعرہ ہے، عطیہ نثار

میرا جسم میری مرضی خواتین کے استحصال کا نعرہ ہے، عطیہ نثار
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ میرا جسم میری مرضی خواتین کے استحصال کا نعرہ ہے، دین اسلام نے خواتین کو جو عزت دی ہے، وہ غیر ملکی ایجنٹوں کو برداشت نہیں ہو رہی، چند لوگ خواتین کی آزادی کی آڑ میں اخلاقی اقدار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال جیکب آباد میں خواتین کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عطیہ نثار نے مزید کہا کہ عورت مارچ کے نام پر ملک میں بے حیائی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عالمی یوم خواتین پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خواتین کو وراثت میں حق کیلئے قانون سازی کی جائے، کاروکاری کی جاہلانہ رسومات کا خاتمہ کیا جائے، دفاتر اور صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مردوں کے مساوی تنخواہ دی جائے، خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ذرائع ابلاغ کو عورت کی عزت و تکریم کا پابند کیا جائے، خواتین پر ظلم و تشدد کے مرتکبوں کو کڑی سزا دی جائے، تاکہ ایسے واقعات کی روک تھا کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 849216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش