QR CodeQR Code

اسرائیل امن و امان کیلئے خطرہ ہے، امید ہے ایک دن خطے میں اسرائیل کا نام و نشان نہیں ہو گا، علی شمخانی

کرونا سے مقابلے کیلئے عراق کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے پر تیار ہیں

8 Mar 2020 23:58

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علی شمخانی نے بغداد میں عراقی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم عراق کے دائمی امن و امان اور استحکام کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کرونا وائرس سے مقابلے کیلئے عراق کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علی شمخانی نے بغداد میں عراقی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کے نکال باہر کئے جانے پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی رژیم اسرائیل خطے کے امن و امان اور استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ جس خطے میں ہم زندگی گزار رہے ہیں، ایک دن اس میں اسرائیل کا نام و نشان نہیں ہو گا۔

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علی شمخانی نے کہا کہ ہم عراق کے دائمی امن و امان اور استحکام کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق مستقبل قریب میں خطے اور دنیا کے اندر اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ علی شمخانی نے ایران و عراق کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2003ء کے بعد سے ایران و عراق کے درمیان سیاسی، اقتصادی، اجتماعی اور صحت و علاج معالجے سمیت مختلف میدانوں میں جاری تعاون میں روز افزوں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایران کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے عراق کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 849217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849217/اسرائیل-امن-امان-کیلئے-خطرہ-ہے-امید-ایک-دن-خطے-میں-کا-نام-نشان-نہیں-ہو-گا-علی-شمخانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org