QR CodeQR Code

پاراچنار، بالشخیل کے مسئلہ پر یوتھ الائنس کا بھرپور احتجاج کا اعلان

9 Mar 2020 00:14

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں گو گھروں سے نکال کر اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ہر میدان اور ہر فورم میں اپنی آواز کو بلند کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں آج مرکزی امام بارگاہ میں یوتھ الائنس کے جوانوں کا بالشخیل زمین اور حکومت کی لاپرواہی کے حوالے سے حتمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام جوانوں کی جانب سے طے پایا کہ آنے والے اتوار بتاریخ 15 مارچ کو پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جس میں پاراچنار کے تمام علاقوں سے جوانوں اور بزرگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ عوام کو سوشل میڈیا، جمعہ خطبات اور بروز ہفتہ گاڑیوں کے ذریعے اعلانات کرکے آگاہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں گو گھروں سے نکال کر اپنے حقوق کے دفاع کے لئے ہر میدان اور ہر فورم میں اپنی آواز کو بلند کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 849219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849219/پاراچنار-بالشخیل-کے-مسئلہ-پر-یوتھ-الائنس-کا-بھرپور-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org