QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف جارہا ہے، اجمل وزیر

9 Mar 2020 00:22

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے، یہاں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے، کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف جارہا ہے، خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے، یہاں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ صوبے کی عوام نے قدرتی آفات کا بھی مقابلہ کیا، ہمارے صوبے میں بہت ٹیلنٹ ہے جو سامنے آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز خیبر پختونخوا میں بھی کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل میچز منعقد کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں، صوبے کے عوام پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 849220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849220/خیبر-پختونخوا-ٹیررازم-سے-ٹورازم-کی-طرف-جارہا-ہے-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org