0
Monday 9 Mar 2020 14:43

کراچی سرکلر ریلوے، 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے، 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لئے 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کئے گئے۔ کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کے لئے 24 انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ سروے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی رائٹ آف وے کے دونوں اطراف فینسنگ کی جائے اور فینسنگ کے لئے 3 روز میں ٹینڈر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کو شہر کی اہم بازاروں سے ملانے کے لئے اسٹیشنز سے مارکیٹ تک بسیں چلائی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری سندھ نے چیئرمین پلاننگ کو ہدایت کی کہ سرکلر ریلوے کے اسٹیشنز کے اطراف روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے آئندہ سال اسکیم لائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 849300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش