0
Monday 9 Mar 2020 15:31

شہباز شریف جلد واپس آئیںگے، نیب نے معیشت تباہ کی، شاہد خاقان عباسی

شہباز شریف جلد واپس آئیںگے، نیب نے معیشت تباہ کی، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کر دی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نے ملک کو مفلوج اور معیشت تباہ کر دی، نیب سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ میرے دوستوں اور رشتہ داروں پر نیب کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کے اثاثے دراصل میرے ہیں اور یہ نیب کے پرانے تماشے ہیں، بس ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو بدنام کیا جائے، 6 ماہ گزر گئے لیکن نیب مجھ پر الزامات ثابت نہیں کر سکا۔ نیب کے نئے ترمیمی آرڈیننس کے بعد مجھ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہو چکا ہے۔ نواز شریف کی واپسی کے لئے حکومتی خط کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں ہے، حکومت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہو گی کہ حکومت، بلاول بھٹو زرداری اور میڈیا سب (ن) لیگ کی بات کرتے ہیں۔ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 849308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش