QR CodeQR Code

حیدرآباد، فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث ماں 4 بیٹیوں سمیت زندہ جل گئی

9 Mar 2020 17:18

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے یا پھر کوئی اور واقعہ ہے، خدشہ ہے کہ فلیٹ میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد انڈس پاڑی ہوٹل کے قریب لیبر اسکوائر کے ایک فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث ماں چار بیٹیوں سمیت زندہ جل گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی اور ایدھی کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق متوفین کی لاشوں کی شناخت 59 سالہ جنت بی بی زوجہ محمد ابراہیم، 26 سالہ ریشم دختر محمد ابراہیم، 24 سالہ صنم، نیہا اور اسما کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے یا پھر کوئی اور واقعہ ہے، خدشہ ہے کہ فلیٹ میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 849324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849324/حیدرآباد-فلیٹ-میں-آگ-لگنے-کے-باعث-ماں-4-بیٹیوں-سمیت-زندہ-جل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org