QR CodeQR Code

مغربی چمک دمک دیکھنے کے بجائے اسلامی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا، شاداب رضا نقشبندی

9 Mar 2020 19:10

پی ایس ٹی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام نے عورت کو عزت و رحمت اور بلند مقام دے کر دورِ جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا، خواتین سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں، مغرب مسلم ممالک میں عریانی اور فحاشی پھیلانے کے سازشوں میں مصروف عمل ہے، اسلام کے دشمن فحاشی پھیلا کر مسلمانوں کے ایمان کمزور اور حلال و حرام کی تمیز ختم کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مغرب کی چمک دمک کی طرف دیکھنے کی بجائے اسلامی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا، ملک کی تعمیر و ترقی خواتین کا اہم رول ہے، اسلام اور ملک کے آئین کے تحت خواتین کو مکمل حقوق دینے کیلئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، اسلام نے عورت کو عزت و رحمت اور بلند مقام دے کر دورِ جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا، خواتین سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں، مغرب مسلم ممالک میں عریانی اور فحاشی پھیلانے کے سازشوں میں مصروف عمل ہے، اسلام کے دشمن فحاشی پھیلا کر مسلمانوں کے ایمان کمزور اور حلال و حرام کی تمیز ختم کرنا چاہتے ہیں۔

شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی آئیڈیالوجی کا تحفظ اور نیو جنریشن کو اسلامی اقدار کی طرف راغب کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، حقوق کے حصول کیلئے خواتین مارچ کے مخالف نہیں لیکن جو مارچ عریانیت اور مغربی کلچر کو فروغ اور اسلامی آئیڈیالوجی کے مخالف ہو اس کو روکنا آئینی و قانونی حق ہے، خواتین کے مذہبی سیاسی و معاشی حقوق کا تحفظ کرنا اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی، ملک میں آئے روز پیدا ہونیوالے بحران کے پیچھے استحصالی قوتوں کا ہاتھ ہے، جن کے آلہ کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو مسترد کر دے، ملک کے عوام تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے حکومت کیساتھ ہیں مگر حکمران عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائے۔


خبر کا کوڈ: 849341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849341/مغربی-چمک-دمک-دیکھنے-کے-بجائے-اسلامی-اقدار-کا-تحفظ-کرنا-ہوگا-شاداب-رضا-نقشبندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org