QR CodeQR Code

کراچی آنے والے مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

9 Mar 2020 19:35

ٹاسک فورس کو متعلقہ حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز آٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جب کہ ابھی 19 افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں اب تک کل 135 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے چار کیس مثبت ثابت ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ یقینی بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے علاوہ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ شرکائے اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے متعلق آج پانچ مشکوک افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو دوران بریفنگ آگاہ کیا گیا کہ آج ہونے والے پانچوں افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ٹاسک فورس کو متعلقہ حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز آٹھ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جب کہ ابھی 19 افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ میں اب تک کل 135 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے چار کیس مثبت ثابت ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو بتایا گیا کہ جو چار کیسز مثبت رپورٹ ہوئے تھے ان میں سے ایک مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر چلا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں کہ جیسے ہی ان کے علم میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی شخص آئے تو وہ فوری طور پر حکومت سندھ کے محکمہ صحت کو رپورٹ کریں۔ شرکائے اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مختلف ممالک سے آنے والے 3630 مسافروں کی اب تک اسکریننگ کی گئی ہے۔ شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ 230 افراد جوایران سے آئے تھے وہ 230 گھروں میں قائم کئے جانے والے قرنطینہ میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 849345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849345/کراچی-ا-نے-والے-مسافروں-کی-اسکریننگ-یقینی-بنائیں-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org