0
Monday 9 Mar 2020 21:15

پاکستان کی طرف سے 50 لاکھ زیتون کے درختوں کے بدلے 50 اسکالرشپس کی پیشکش

پاکستان کی طرف سے 50 لاکھ زیتون کے درختوں کے بدلے 50 اسکالرشپس کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سفیر احمد رہی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں شجر کاری کے لیے زیتون کے 50 لاکھ درخت دیں گے جب کہ پاکستان نے کہا ہے کہ وہ 50 فلسطینی طلبہ کو اسکالر شپ دے گا۔ یہ اعلانات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی فلسطینی سفیر احمد رہی سے ہونے والی ملاقات میں کیے گئے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دوران ملاقات کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے فلسطین کے سفیر سے کہا کہ وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام کام کرنے والی جامعات میں 50 فلسطینی طلبہ کو اسکالر شپ دیں گے۔ فلسطین کے سیفر احمد رہی نے کہا کہ 50 ہزار فلسطینی طلبہ پاکستان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 849368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش