0
Monday 9 Mar 2020 21:28

جموں و کشمیر میں نئی سیاسی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، رام مادھو

جموں و کشمیر میں نئی سیاسی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، رام مادھو
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں جلد ہی سہ سطحی پنچایتی سسٹم قائم کرکے وہاں ایک نئی نوجوان سیاسی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں بااختیار بنایا جائے گا اور ترقی اور سرمایہ کاری کے ایک پُرعزم پروگرام کو نافذ کیا جائے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج رام مادھو نے یہاں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں کے وفد کے ذریعہ گذشتہ سال 5 اگست کے بعد جموں و کشمیر کے آنکھوں دیکھا حال پر مشتمل ایک رپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ کشمیر کا سچ کے عنوان سے اس رپورٹ میں وادی کشمیر کی تاریخ، مندروں اور کشمیری پنڈتوں کی صورتحال، دہشتگردی اور علیحدگی پسندی کی جڑیں اور ان کا سماجی اور سیاسی اثر، دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کی صورت حال، مقامی لوگوں اور نوجوانوں کی امنگیں وغیرہ موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔

رام مادھو نے کہا کہ آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے ختم کیے جانے کے بعد گذشتہ سات ماہ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے رویے نے ملک کو متاثر کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کم ہونے کے باوجود تقریباً پوری طرح سے امن قائم رہا۔ خود کو کشمیر کا ’مائی باپ ‘سمجھنے والے لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف کوئی مظاہرہ نہیں ہوا۔ رام مادھو کے مطابق عوام نے یہ بتادیا کہ وہ دفعہ 370 کے بعد زندگی کا تجربہ کرنے کے بعد اس کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے ملک کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ انہیں ترقی اور خوشحالی کا موقع ملے۔  انہوں نے سید الطاف بخاری کی ’اپنی پارٹی‘ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں نئی سیاسی قیادت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 849371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش