0
Tuesday 10 Mar 2020 01:26

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گل صاحب اے این پی میں شامل

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گل صاحب اے این پی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے گل صاحب نے باچا خان مرکز پشاور میں ایک تقریب کے دوران اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی موجودگی میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، شمولیتی تقریب میں سابق ضلع ناظم کرک ڈاکٹر عمردراز خٹک نے بھی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں پختونوں کو حد سے زیادہ عزت اور احترام ملتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے غیر مشروط طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی میں جمہوری طور پر تنظیموں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے، یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں نئی قیادت کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے، وہ پختون ولی کے جذبے سے سرشار ہوکر کرک کے عوام کی خدمت کرینگے اور اے این پی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 849412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش