0
Tuesday 10 Mar 2020 03:03

آمدن سے زائد اثاثے، سراج درانی و اہل خانہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

آمدن سے زائد اثاثے، سراج درانی و اہل خانہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ کے  خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ریفرنس کی سماعت میں آغا سراج درانی اور ان کے اہل خانہ پیش ہوئے۔ ریفرنس میں ان کی اہلیہ ناہید خان، بیٹی صنم، سونیا اور بیٹا آغا شہباز خان بھی نامزد ہیں۔ سراج درانی کے اہل خانہ کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ آئندہ سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں متاثر ہونے والوں کو متبادل فراہم کرے گی۔ انہوں ںے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات بہت ہیں اس کی نشاندہی ہونا ضروری ہے، تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سامنے لانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 849420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش