0
Tuesday 10 Mar 2020 07:21

اشرف غنی کو انتخابات جیتنے کے بعد عہدے کا حلف اٹھانے پر عمران خان کی مبارکباد

اشرف غنی کو انتخابات جیتنے کے بعد عہدے کا حلف اٹھانے پر عمران خان کی مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو انتخابات جیتنے کے بعد عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارباد پیش کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ خطے کے امن و استحکام کیلئے پاکستان سے جو کچھ بھی بن پڑا، کرے گا۔ دریں اثناء ترجمان دگتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حلف اٹھانے پراشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی تاریخی اور روایتی تعلقات ہیں۔ افغان بھائیوں کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کے اس کڑے وقت میں امید کرتے ہیں کہ افغان قیادت بصیرت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ امید ہے افغان قیادت الزام تراشی کے بجائے باہمی اعتماد سے ملکی مفاد میں فیصلے کرے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دوحہ میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے نے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار کی ہے۔ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے ملکر تعمیری کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے تحت امن امن عمل اور انیس سالہ جنگ کے خاتمہ کے لئے کردہ ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغانوں کے ذریعے سیاسی حل کا حامی ہے۔ ایسا افغانستان چاہتے ہیں جو اپنے لیے اور ہمسایوں کیلئے پرامن ہو۔ ترجمان
 
خبر کا کوڈ : 849432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش