0
Tuesday 10 Mar 2020 07:34

حکومت گرانے کی بجائے گورننس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

حکومت گرانے کی بجائے گورننس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانے یا مائنس ون فارمولے کے حمایتی نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف اگر تحریک چلانی ہے تو اپوزیشن کے ساتھ مل کرچلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، گورننس سسٹم کو ٹھیک کرنے اور ملک کے بڑے مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے کہتا ہوں کہ ہم سے جو پوچھنا ہے ٹی وی پر براہ راست پوچھیں، اس سے ہمارے جواب اور نیب کی کارکردگی سامنے آ جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب ایک تماشہ ہے یہ آمرکا بنایا ہوا ادارہ ہے، 70 دن میں ان کی حراست میں رہا تاہم کئی ہفتوں تک مجھ سےتفتیش بھی نہیں کی گئی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت حکومت چلانے میں سب سے بڑا مسئلہ نیب ہے، کوئی بھی افسر اس ادارے کی وجہ سے فائلوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف شدید علیل ہیں ان کا علاج ہورہا ہے، جبکہ شہباز شریف سے روزانہ کی بنیاد پر معاملات پر بات چیت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے کوئی ناراضگی نہیں، ان سے اختلاف رائے ماضی میں بھی رہا اور رہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش