QR CodeQR Code

افغان صدر طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے آمادہ

10 Mar 2020 10:41

واضح رہے کہ دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی بالآخر مان گئے اور انہوں نے طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔ افغان صدر اشرف غنی طالبان سے مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد کے ناموں کا بھی اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا آغاز ہو گا۔ افغان صدر اشرف غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فریم ورک بن گیا ہے، تشدد کے واقعات میں نمایاں کمی ہو گی۔ ادھر امریکا نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے آج افغان طالبان ڈیل کی توثیق کرنے کی درخواست کر دی۔


خبر کا کوڈ: 849456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849456/افغان-صدر-طالبان-قیدیوں-کی-رہائی-کیلئے-آمادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org