0
Tuesday 10 Mar 2020 10:48

معلوم نہیں ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، مائیک پنس

معلوم نہیں ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، مائیک پنس
اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دوں گا، شاید انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ ابھی نہیں کرایا۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ سے قریبی رابطے رکھنے والے دو ارکان کانگریس نے کورونا کے شبہے کے بعد خود کو الگ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جبکہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئرفورس ون میں سفر کیا تھا۔ دونوں اراکین کا کورونا سے متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ رہا ہے تاہم دونوں اراکین میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 849457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش