QR CodeQR Code

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، قرضوں میں 345 ارب روپے کا اضافہ

10 Mar 2020 11:22

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 2 دن میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 45 پیسے بڑھ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے اور 2 روز میں امریکی ڈالر 3 روپے 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی طرح روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 58 پیسے پر بند ہوا، جبکہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 2 دن میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 45 پیسے بڑھ گئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کے بدولت پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 2 روز کے دوران قرض 345 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849470/ڈالر-کے-مقابلے-میں-روپے-کی-قدر-کمی-قرضوں-345-ارب-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org