0
Tuesday 10 Mar 2020 15:24

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، ہر گھنٹے میں لوٹ مار کی 6 وارداتیں

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، ہر گھنٹے میں لوٹ مار کی 6 وارداتیں
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے دعوؤں کے باوجود شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، فروی میں 4 ہزار 606 شہریوں کو موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں روزانہ لوٹ مار کی 158 وارداتیں اور ہر گھنٹے 6 سے زائد وارادتیں ہونے لگیں، ہر 10 منٹ کے بعد ایک شہری کو لوٹ لیا گیا۔ سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے شہر میں فروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال فروی کے 29 دن میں 4 ہزار 606 شہریوں کو موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری میں 136 گاڑیوں چوری اور 14 گاڑیاں شہریوں سے اسلحے کے زور پر چھینی گئیں اور صرف 50 گاڑیاں برآمد کی جا سکیں، جو کہ چوری اور چھینی جانے والی گاڑیوں کا صرف 33 فیصد ہے۔

اسی طرح فروری میں شہر کراچی میں 2 ہزار 430 موٹر سائیکلیں چوری اور 202 موٹرسائیکلیں شہریوں سے اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔ فروری میں صرف 353 موٹرسائیکلیں برآمد کی جا سکیں، جو چوری اور چھینی جانے والی موٹر سائیکلوں کا صرف 13 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ایک ہزار 824 شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا، جن میں صرف 269 موبائل فون ہی برآمد کیے جا سکے، جو کہ چھینے جانے والے موبائل فونز کا 14 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ فروری میں شہر میں قتل کے 18 واقعات ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش