0
Tuesday 10 Mar 2020 20:35

ایران سے پشاور آنیوالے باشندوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ، محکمہ صحت پختونخوا

ایران سے پشاور آنیوالے باشندوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ، محکمہ صحت پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے رہائشی اور ایران سے آنے والے باشندوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 34 رہائشیوں کو بلوچستان قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جو 10 مارچ کو بلوچستان سے خیبر پختونخوا آئیں گے۔ خیبر پختونخوا محکمہ صحت کے مطابق مسافروں کا تعلق صوبہ کے مختلف اضلاع سے ہے، جنہیں حفاظتی اقدام کے طور پر مزید کچھ دن قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تمام مسافر صحتمند اور وائرس کی کوئی علامات نہیں، فیصلہ وزیر صحت، چیف سیکرٹری و سیکرٹری صحت کے اعلٰی سطح اجلاس میں کیا گیا۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق وفاقی اور بلوچستان حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ خیال رہے گذشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

وزیر صحت سندھ کی ترجمان میرن یوسف نے بھی نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کل مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 6 مریض شام سے براستہ دوحہ آنے والی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے، جبکہ 3 متاثرہ افراد گذشتہ ہفتے لندن سے براستہ دبئی پرواز کے ذریعے کراچی آئے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق تمام نئے کیسز پہلے سے کنفرم کیس سے رابطے میں رہنے والے لوگ ہیں، جبکہ مریضوں سے رابطے میں رہنے والے مزید لوگوں کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں، جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2، جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 849545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش