QR CodeQR Code

تفتان میں پھنسے گلگت بلتستان کے زائرین کی واپسی کیلئے حکمت عملی پر غور

10 Mar 2020 20:55

سیکرٹریز سٹیئرنگ کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اہم اجلاس سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سٹئیرنگ کمیٹی نے تفتان میں قرنطینہ میں مقررہ مدت گزارنے والے زائرین کی گلگت بلتستان واپسی کے حوالے سے میکنیزم ترتیب دینے پر غور کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی کی سیکرٹریز سٹرینگ کمیٹی برائے کرونا وائرس کے اجلاس میں تفتان میں پھنسے گلگت بلتستان کے زائرین کو واپس لانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹریز سٹیئرنگ کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اہم اجلاس سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت راجہ رشید علی خان، ایڈیشنل سیکریٹری صحت اعظم خان، محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران سمیت دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ سٹئیرنگ کمیٹی نے تفتان میں قرنطینہ میں مقررہ مدت گزارنے والے زائرین کی گلگت بلتستان واپسی کے حوالے سے میکنیزم ترتیب دینے پر غور کیا۔ کمیٹی کو محکمہ صحت کے زمہ داران نے بتایا کہ کرونا وائرس کے تدارک اور وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے لیے حکمت عملی کے تحت صوبے کے داخلی راستوں تھور چیک پوسٹ پر طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی معاونت کے لیے جی بی سکاوٹس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی دن رات کوشاں ہیں۔ سیکریٹری صحت راجہ رشید علی نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ صحت کے زمہ داران نے تھور داخلی چیک پوسٹ کا خصوصی دورہ کر کے انتظامات کے بارے میں مکمل تسلی کر لی ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت گلگت بلتستان اور حکومت بلوچستان زائرین کی گلگت بلتستان واپسی اور مکمل نگرانی کے حوالے سے مکمل رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 849549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849549/تفتان-میں-پھنسے-گلگت-بلتستان-کے-زائرین-کی-واپسی-کیلئے-حکمت-عملی-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org