0
Tuesday 10 Mar 2020 21:27

جماعت اسلامی کا ’’مار گئی مہنگائی کاررواں‘‘ نکالنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا ’’مار گئی مہنگائی کاررواں‘‘ نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا حکومت پنجاب سے ٹیکس کم کرنے، مہنگائی کیخلاف آواز بلند کرنے کے حوالے سے ’’مار گئی مہنگائی کارروان‘‘ کا اعلان، جماعت اسلامی لاہور 28 مارچ کو امیر سراج الحق کی زیرقیادت ریلی نکالے گی۔ لاہور پریس کلب میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف سینیٹر سراج الحق کی اعلان کردہ ’’مار گئی مہنگائی مہم‘‘ کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مار گئی مہنگائی کاررواں کے نام سے لاہور کی بڑی مارکیٹوں اور شاہراہوں پر مہنگائی کاروان کی صورت میں نکلیں گے۔

ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو لاہور کی تمام بڑی مارکیٹوں کے تاجر اور شہریوں کو ساتھ لیکر احتجاجی کاررواں لیکر چلیں گے۔ مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ بے لگام مہنگائی ہے، کمر توڑ مہنگائی اور غربت کی وجہ سے 18 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش