0
Tuesday 10 Mar 2020 21:40

کرونا وائرس، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی چیکنگ کیلئے میکانزم فول پروف بنایا جائے، عثمان بزدار

کرونا وائرس، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی چیکنگ کیلئے میکانزم فول پروف بنایا جائے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کی سکریننگ کا میکانزم فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال، احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کے عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کی سکریننگ کا میکانزم فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کیساتھ قریبی رابطہ تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں، ہاتھ بار بار دھوئیں، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں، صوبے کے عوام کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے جو انسانی بس میں ہوا، وہ اقدام اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں قائم کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کر رہا ہے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس کو بھی کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی کل میٹنگ کرکے صورتحال کا جائزہ لے اور مزید ضروری اقدامات کیلئے فیصلے کرے، کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم تسلسل کیساتھ جاری رکھی جائے۔

اجلاس میں سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، رکن صوبائی اسمبلی سردار آفتاب، سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن، کمشنر لاہور ڈویژن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر نے اجلاس میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 849565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش