0
Tuesday 10 Mar 2020 22:27

کرونا وائرس، فیصل ایدھی نے تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک ایرانی قونصلیٹ کو عطیہ کردیا

کرونا وائرس، فیصل ایدھی نے تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک ایرانی قونصلیٹ کو عطیہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ  فیصل ایدھی کی جانب سے  کراچی میں قائم ایران کے قونصلیٹ کو تین کروڑ پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق چیک کے ذریعے دی گئی رقم ایرانی ریڈکرسینٹ کے ذریعے ایران میں کرونا وائریس کی وباء کی روک تھام کے لئے استمعال کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ میں چیک ایرانی قونصل جنرل کو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی میں متعین قونصل جنرل احمد محمدی نے فیصل ایدھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران پاکستان برادر اسلامی ملک ہیں، ایران پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات رہے ہیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات سیاسی، معاشی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان اور ایران ہمیشہ سے اچھے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں، اسی طرح مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 849570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش