0
Tuesday 10 Mar 2020 22:55

ضلع کرم کی مساجد اور امام بارگاہوں کو سولرائز کرنیکا کام شروع

ضلع کرم کی مساجد اور امام بارگاہوں کو سولرائز کرنیکا کام شروع
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لیے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی، پہلے مرحلے میں 37 مساجد اور امام بارگاہوں کو سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ ضلع کرم سے ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں کے سیکرٹری ارشاد حسین بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع کرم کی مساجد اور امام بارگاہوں کو سولرائز کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور پہلے مرحلے میں ضلع کی 37 مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لیے سامان کی فراہمی شروع کی گئی ہے، جس کا آغاز پاراچنار کی مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ سے کیا گیا ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لئے سالر پینلز، بیٹریاں، پنکھے، لائٹس اور کیبل سمیت تمام ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ضلع کرم کی دیگر مساجد اور امام بارگاہوں کی سولرائزیشن کے لئے سامان فراہم کیا جائے گا، جن کی لسٹیں بنائی گئی ہیں اور سامان کی فراہمی کیلئے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 849573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش