1
Tuesday 10 Mar 2020 23:57

امریکی صدر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونیکا قوی امکان موجود ہے، ڈاکٹرز

امریکی صدر کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونیکا قوی امکان موجود ہے، ڈاکٹرز
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈاکٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 انتہائی قریبی ساتھیوں سمیت 3 امریکی سینیٹرز کے ممکنہ طور پر کرونا وائرس میں مبتلا ہو جانے کی بناء پر خود ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی اس وائرس سے انفیکٹ ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ڈوگ کیلنز نے گزشتہ جمعے کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ہاتھ ملایا تھا۔ ڈوگ کیلنز کا کہنا ہے کہ مجھے تازہ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک میٹنگ کے دوران میں نے ایک ایسے شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کے کرونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا ہے۔

دوسری طرف امریکی ریپبلکن پارٹی کے ہی ایک اور سینیٹر میٹ گیٹس نے بھی سوموار کے روز امریکی صدر کے ساتھ جہاز میں ایک سفر کیا تھا جس کے بعد میٹ گیٹس نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے امریکہ میں صیہونی لابی انگ تنظیم "ایپک" کی منعقد ہونے والی کانفرنس کے دوران ایک ایسے شخص سے ہاتھ ملایا تھا جو کرونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان دونوں سینیٹرز کے جسم میں تاحال اس وائرس میں مبتلا ہونے کی علامات موجود نہیں۔

میٹ گیٹس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹ گیٹس کے جسم میں اس وائرس میں مبتلا ہونے کی علامات تاحال موجود نہیں تاہم ان کے خون کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے بھیجا جا چکا ہے جس کا نتیجہ چند ہی دنوں میں آ جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی نزدیکی ان دونوں سینیٹرز نے خود کو گھر کے اندر کرنتینہ کر لیا ہے کیونکہ ان میں کرونا کی علامات نہ ہونے کے باوجود ممکن ہے کہ ان کے جسم میں کرونا وائرس موجود ہو اور وہ دوسروں تک پہنچ جائے۔ اسی طرح ایک اور امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یہ اطلاع دی تھی کہ کرونا وائرس کے ایک مریض سے ہاتھ ملانے کے بعد اب وہ بھی گھر میں بند ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں تاحال 21 لوگ اس وائرس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ صرف امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہی اس وائرس کے 18 مریض موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکہ میں اس بیماری کے وسیع پھیلاؤ کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مقامات کے اپنے دورے بھی کینسل کر دیئے تھے۔ امریکہ میں گزشتہ ہفتے کے روز اس وائرس کے 117 نئے مریض ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز 107 مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش