QR CodeQR Code

امریکا میں صدارتی انتخابی مہم بھی کورونا وائرس سے متاثر

11 Mar 2020 08:26

برنی سینڈرز اور جوبائیڈن کو ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تقاریب سے خطاب کرنا تھا مگر حکام نے ہدایت کی تھی کہ کورونا وائرس کے سبب اجتماعات سے گریز کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم پر اثرانداز ہو گیا۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن اور برنی سینڈرز نے کلیو لینڈ میں اپنی انتخابی مہم منسوخ کر دی۔ برنی سینڈرز اور جوبائیڈن کو ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تقاریب سے خطاب کرنا تھا مگر حکام نے ہدایت کی تھی کہ کورونا وائرس کے سبب اجتماعات سے گریز کیا جائے۔ کورونا وائرس کے سبب پرائمری سیزن میں یہ پہلی تقاریب ہیں جو منسوخ کی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگلی تقاریب کابھی جائزہ لیا جارہا ہے اور ہر تقریب کے بارے میں صورتحال دیکھ کر انفرادی طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اوہائیو میں اگلے ہفتے پارٹی الیکشن ہونا ہے جس میں صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مندوں کا چناؤ ہو گا۔ ریاست میں کورونا سے ابتک تین افراد بیمار ہو چکے ہیں۔ جس کے سبب گورنر نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور تمام انڈور تقاریب منسوخ کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 849631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849631/امریکا-میں-صدارتی-انتخابی-مہم-بھی-کورونا-وائرس-سے-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org