QR CodeQR Code

اشرف غنی نے طالبان رہائی کے مسودے پر دستخط کر دیے

11 Mar 2020 08:51

ترجمان افغان صدر صادق صدیقی کے مطابق قیدیوں کو بتدریج رہا کیا جائے گا، ہفتے کو 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے گزشتہ روز طالبان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکا نے امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز بھی کر دیا ہے، تاہم اب افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے کہا ہے کہ صدر نے افغان حکومت کے زیر حراست تقریبا 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے مسودے پر دستخط کر دیے ہیں. انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو بتدریج رہا کیا جائے گا، ہفتے کو 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، افغان طالبان نے 5ہزار قیدیوں کی فہرست امریکا کو دے دی ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ شرط رکھی ہے افغان طالبان قیدیوں کو ویران علاقے میں حوالے کیا جائے۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ رہائی کیلئے دیے گئے ناموں کو طالبان کا وفد جیل میں چیک کرے گا۔ گذشتہ روز امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے میکنزم پر اتفاق ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ معاہدے میں شامل قیدیوں کی رہائی سے متعلق شق پر جلد عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔ معاہدے کےمطابق 10 مارچ کو طالبان قیدیوں کی رہائی ہونی تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 849633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849633/اشرف-غنی-نے-طالبان-رہائی-کے-مسودے-پر-دستخط-کر-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org