QR CodeQR Code

اجازت نہ ملنے کے باوجود تبلیغی جماعت کا اجتماع شروع ہوگیا

11 Mar 2020 08:56

اے سی رائیونڈ نے ملک میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اجتماع ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی جسے تبلیغی جماعت کی انتظامیہ نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور اجتماع ہر صورت کرنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز سے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کا آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نواح رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع اجازت نہ ملنے کے باوجود شروع ہو گیا۔ اے سی رائیونڈ نے ملک میں کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اجتماع ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی جسے تبلیغی جماعت کی انتظامیہ نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور اجتماع ہر صورت کرنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ روز سے تبلیغی جماعت کے کارکنوں کا آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پانچ روزہ اجتماع گزشتہ روز نماز عصر کے بعد شروع ہوا۔ بغیر اجازت اجتماع کرنے پر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اجتماع کیلئے پولیس کی سکیورٹی اور ٹریفک وارڈن کی نفری تعینات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس تعینات نہ ہونے پر تبلیغی جماعت کے رضاکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال رکھے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے اجتماع کی اختتامی دعا اتوار کو بعد ازنماز فجر کرائی جائے گی۔ یاد رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کچھ عرصہ کیلئے ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اتنے بڑے اجتماع کے باعث وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں، مگر تبلیغی اجتماع کی انتظامیہ نے حکومتی مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 849634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849634/اجازت-نہ-ملنے-کے-باوجود-تبلیغی-جماعت-کا-اجتماع-شروع-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org