0
Wednesday 11 Mar 2020 09:24

مسلم لیگ (ن) کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، ارکان اِدھر اُدھر ہونے لگے

مسلم لیگ (ن) کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، ارکان اِدھر اُدھر ہونے لگے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، اعلیٰ قیادت کے بیرون ملک ہونے سے پارٹی ’’لاوارث‘‘ بن کر رہ گئی۔ لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی پارٹی معاملات سے لاتعلق رہنے لگے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت لندن میں ہے جبکہ مریم نواز نے معنی خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ دوسری جانب پارٹی عہدیداروں اور ارکان میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پائی جا رہی ہے جس کے بعد بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کا مستقبل ختم ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں جبکہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کے بعد مسلم لیگ ن کے حوالے سے رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے دیگر جماعتوں کیساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور ن لیگ چھوڑنے کے حوالے سے معاملات چلائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا پارٹی سیکرٹریٹ چلانے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ رانا ثناءاللہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت پارٹی عہدیداروں سے مالی تعاون کی درخواستیں کر رہے ہیں مگر کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا جس سے ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ کے مالی معاملات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی ارکان نشاط ڈاہا، غیاث الدین، چودھری اشرف، فیصل خان نیازی، جبکہ پیپلز پارٹی کے غضنفر خان گنگا اور اظہر عباس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں مذکورہ ارکان نے حکومت میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مذکورہ ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے ہیں تو نون لیگ کیلئے بہت بڑا دھچکا ہوگا جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی اس حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں غضنفر خان گنگا سے وضاحت طلب کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 849636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش