QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ

11 Mar 2020 11:39

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ شکرپڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ یوم پاکستان پریڈ کی ریہرسل میں مصروف تھا جب کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران پرواز طیارے کا رخ اچانک زمین کی طرف ہوا اور گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ گرنے کے بعد آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل دور دور تک اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں جبکہ شہریوں اور میڈیا کو جائے حادثہ کی جانب نہیں جانے دیا جا رہا۔ طیارہ آبادی سے ہٹ کر جنگل میں گرا ہے۔ 

 


خبر کا کوڈ: 849647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849647/پاک-فضائیہ-کا-ایف-16-طیارہ-اسلام-ا-باد-میں-گر-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org