QR CodeQR Code

صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

11 Mar 2020 11:39

واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے مرغز میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 849649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/849649/صوابی-میں-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org